شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے انتخابات،وزیراعظم کی پارٹی کامیاب

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اسمبلی کے 50 نئے اراکین کے تعین کے لئے قبل از وقت منعقدہ انتخابات میں وزیر اعظم حسین اوز گرگن کی زیر قیادت نیشنل یونین پارٹی 36 فیصد سے زائد ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائی ہے

885071
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے انتخابات،وزیراعظم کی پارٹی کامیاب

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اسمبلی کے 50 نئے اراکین کے تعین کے لئے قبل از وقت منعقدہ انتخابات میں وزیر اعظم حسین اوز گرگن کی زیر قیادت نیشنل یونین پارٹی 36 فیصد سے زائد ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائی ہے۔

خبر کے مطابق انتخابات کے نتائج کی رٴْو سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں ایک نئی اتحادی حکومت کا قیام عمل میں آئے گا۔

 بتایا گیا ہے کہ نیشنل یونین پارٹی 36.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے، 20.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ ریپبلکن ترک پارٹی دوسرے نمبر پر اور 16.74 فیصد ووٹوں کے ساتھ پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

وزیر اعظم حسین اوز گرگن نے دارالحکومت نکوسیا  میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں انتخابی نتائج کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات جمہوری، شفاف اور قبرصی عوام کے شایان شان شکل میں طے پائے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات نے نیشنل یونین پارٹی کو ایک بھاری ذمہ داری سونپی ہے اور ہم اس ذمہ داری کو نبھائیں گے اور میں پارٹی کے ساتھ تعاون پر میں قبرصی ترک عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں