میکسیکو، ریاستی اور مقامی پولیس کے تصادم میں 18 افراد ہلاک

قتل، غیر قانونی اسلحہ اور  منشیات   رکھنے  کے الزامات ہونے والے  30 کے قریب پولیس   اہلکاروں کو   حراست میں لے لیا گیا ہے

883584
میکسیکو، ریاستی اور مقامی پولیس کے تصادم میں 18 افراد ہلاک

میکسیکو کی مختلف ریاستوں میں مسلح تصادم میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست گوریرو کے محکمہ پولیس کے ترجمان روبرٹو آلورز نے اطلاع دی ہے کہ مسلح افراد نے  لا کنسپشن  شہر میں پولیس  تھانے پر دھاوا بولا، جس دوران  2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک  ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ  ریاستی پولیس کی جانب سے  مقامی پولیس کے اسلحہ پر قبضہ کرنے  کے  زیر مقصد مداخلت   کے وقت    چھڑنے والے  تصادم میں  میں بھی تین افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی پریس نے اطلاع دی ہے کہ ہلاک شدگان کا تعلق مقامی پولیس سے تھا۔

ریاستی اٹارنی  کا کہنا ہے کہ  قتل، غیر قانونی اسلحہ اور  منشیات   رکھنے  کے الزامات ہونے والے  30 کے قریب پولیس   اہلکاروں کو   حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں