ہم بہادر ایرانی عوام کے شانہ بشانہ ہیں، امریکہ

سخت گیر حکومت  سے بیزار ہونے والے بہادر انسانوں  نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ان  مظاہروں میں حصہ لیا ہے ، دنیا بھر کو ایرانی عوام کی اس بہادری پر  داد دینی چاہیے

882786
ہم بہادر ایرانی عوام کے شانہ بشانہ ہیں، امریکہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس امریکہ کے مطالبے پر ایران  میں جاری  احتجاجی مظاہروں کے موضوع پر غور کے زیر مقصد منعقد ہوا۔

اقوام متحدہ میں  امریکہ کی مستقل مندوب نیکی ہیلے نے کہا کہ ایرانی عوام نے ملک کے 79 سے زائد مقامات پر حکومت مخالف  مظاہرے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سخت گیر حکومت  سے بیزار ہونے والے بہادر انسانوں  نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ان  مظاہروں میں حصہ لیا ہے ، دنیا بھر کو ایرانی عوام کی اس بہادری پر  داد دینی چاہیے۔

ایرانی عوام کی صدا  پر کان دھرنے کی ضرورت پر زور دینے والی ہلیے نے کہا کہ "ایران  نے شام میں اسد انتظامیہ کی حمایت  و تعاون کے لیے کم ازکم 6 ارب  ڈالر خرچ کیے  ہیں  جس سے آگاہ عوام نے حکومت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ "

ایران کی جانب سے یمن میں بھی حوثی عسکریت پسندوں کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کرنے اور دوسرے ملکوں پر پھینکنے کے لیے بالسٹک میزائل روانہ کرنے کا ذکر کرنے والی  مندوب نے یہ بھی دعوی کیا کہ ایران میں اوسط آمدنی کے حامل ایک کنبہ  دس برس قبل کے مقابلے میں 50 فیصد تک فقیری  سے  دو چار ہے۔

انہوں نے ایرانی عوام  کے "حکومت سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے سے کنارہ کشی کرنے اور اربوں ڈالرز کو  قاتلوں اور ڈکٹیٹروں کو   نہ دینے " کے  لیے گلی کوچوں میں نکلنے کا دفاع   کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی حمایت کرنے  والے ملکوں نے ایرانی عوام کی حمایت کی ہے تا ہم ہمیں اس سے بڑھ کر  کچھ کرنا ہوگا۔

ایران میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر توجہ مبذول کراتے  ہوئے  ہیلے نے واضح کیا کہ" اس ملک کی  انتظامیہ میں انٹر نیٹ تک رسائی میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں اور عوام کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ہے، امریکہ، آزادی اور  خوشحالی   سمیت اپنے ملک کی عالمی سطح پر  قدر و قیمت کی بحالی کے متمنی ایرانی عوام کے شانہ  بشانہ ہے، ہم اس معاملے میں خاموش نہیں رہیں گے۔"

 

 



متعللقہ خبریں