ایران کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

امریکی  انتظامیہ کو  ایران کے داخلی معاملات میں  دخل اندازی کرنے   کا مورد ِ الزام ٹہرانے والا روس اجلاس میں ایران    کے و اقعات پر   غور کیے جانے کے لیے کونسل سے رائے دہی کا مطالبہ کر سکتا ہے

882180
ایران کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اقوام  متحدہ  کی سلامتی کونسل  کا اجلاس امریکہ کے مطالبے پر مشرق وسطی ایجنڈے کے ساتھ آج  منعقد ہو رہا  ہے۔

امریکہ  اس اجلاس میں ایران میں جاری  احتجاجی مظاہروں کو ایجنڈے میں لانے کا خواہاں ہے تا ہم اس بات کا احتمال ہے کہ   امریکی  انتظامیہ کو  ایران کے داخلی معاملات میں  دخل اندازی کرنے   کا مورد ِ الزام ٹہرانے والا روس اجلاس میں ایران    کے و اقعات پر   غور کیے جانے کے لیے کونسل سے رائے دہی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

ایسا  ہونے کی صورت میں  کونسل کے 15 ارکان میں سے 9 کی منظوری لازمی ہو گی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں  امریکہ کی مستقل مندوب نِکی ہیلے  نے ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں اور پُر تشدد واقعات  کے حوالے سے اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب  کرنے کا    کہا تھا۔

دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے اعلان  کیا تھا کہ میں  " کٹر حکومتوں  سے نجات  حاصل کرنے کی کوشش کرنے  والے ایرانی  عوام  کا احترام کرتا ہوں ۔ وقت آنے  پر  آپ کو امریکہ کی وسیع پیمانے کی حمایت  ملے گی۔"

 

 



متعللقہ خبریں