کِم یانگ اُن کی فرمائش: ملک کی 70 ویں سالگرہ پر سب سے بڑا میزائل بنایا جائے

شمالی کوریا کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے لئے  صدرکِم یانگ اُن نے اپنے سائنس دانوں سے ملک کا سب سے بڑ ا میزائل بنانے کا تقاضا کر دیا

880953
کِم یانگ اُن کی فرمائش: ملک کی 70 ویں سالگرہ پر سب سے بڑا میزائل بنایا جائے

شمالی کوریا کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے لئے  صدرکِم یانگ اُن نے اپنے سائنس دانوں سے ملک کا سب سے بڑ ا میزائل بنانے کا تقاضا کیا ہے۔

جاپانی روزنامے مانچینی کے لئے اپنے انٹرویو میں جنوبی کوریا فرار  ہونے والی ایک شمالی کورئین سابقہ بااثر شخصیت نے کہا ہے کہ کِم یانگ اُن نے میزائل کی تیاری کا حکم ماہِ دسمبر کے وسط میں اعلیٰ سطحی فوجی حکام اور سائنس دانوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ میزائل 9 ستمبر کو ملک کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے  موقع پر فائر کے لئے تیار ہونا چاہیے۔

اخبار میں نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے  کہ شمالی کوریا کی سابق با اثر شخصیت   ملک کے میزائل پروگرام میں شامل ہے اور ابھی تک شمالی کوریا کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہے۔

خبر کے مطابق مذکورہ میزائل کا نام Unha-4  ہو گا اور یہ میزائل Unha-3 کا زیادہ ترقی یافتہ ورژن ہو گا۔

بااثر شخصیت کے مطابق Unha-4 کی باڈی مکمل ہو گئی ہے اور میزائل کو فائر کے لئے تیار حالت میں لانے کے لئے 6 ماہ کا عرصہ درکار ہے۔

واضح رہے کہ پیانگ یانگ انتظامیہ کا دعوی ہے کہ Unha-3 مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

Unha-3 تقریباً 30 میٹر لمبا ہے اور اسے سابقہ سوویت یونین کے سکڈ میزائل کی مثال پر بنایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں