اس وقت شمالی کوریا کے ساتھ جوہری جنگ کا امکان ہمیشہ سے کہیں زیادہ ہے: مائیک مولن

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری جنگ ہمیشہ سے کہیں زیادہ قریب ہے اور اس وقت مجھے اس مسئلے کے سفارتی حل کے مواقع دکھائی نہیں دے رہے: مائیک مولن

880224
اس وقت شمالی کوریا کے ساتھ جوہری جنگ کا امکان ہمیشہ سے کہیں زیادہ ہے: مائیک مولن

امریکہ کی مسلح افواج کے سابق  سربراہ مائیک مولن نے کہا ہے کہ اس وقت شمالی کوریا کے ساتھ جوہری جنگ کا امکان ہمیشہ سے کہیں زیادہ ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل ABC کے لئے اپنے انٹرویو میں مولن نے  شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی جوہری کشیدگی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا  کے لیڈر کِم یانگ اُن کے درمیان سخت بیانات کے تبادلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری جنگ ہمیشہ سے کہیں زیادہ قریب ہے اور اس وقت مجھے اس مسئلے کے سفارتی حل کے مواقع دکھائی نہیں دے رہے۔

مولن نے کہا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان طیش آمیز  بیانات  سے سرف ِ نظر نہیں کیا جا سکتا۔ صدر ٹرمپ ایک ایسے شمالی کوریا کے مقابل خاموش نہیں رہیں گے کہ جو  جوہری  طاقت بن سکنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

مولن نے کہا کہ امریکہ کے وزیر دفاع جِم میٹس  اور وائٹ ہاوس کے مشیر برائے قومی سلامتی ہربرٹ رائمنڈ  میک ماسٹر شمالی کوریا کے بارے میں صدر  ٹرمپ کو معقول  رُخ دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مجھے جس پہلو پر اندیشوں کا سامنا ہے وہ یہ کہ یہ صورتحال  آخر کب تک جاری رہ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ  شمالی کوریا کے صدر کِم یانگ اُن نے اپنے نئے سال کے پیغام میں کہا تھا کہ شمالی کوریا اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور یہ کہ جوہری بٹن ہمیشہ ان کی میز پر رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں