نائیجیریا : گرجا گھر سےنکلنے والوں پر فائرنگ کر دی،21 افراد ہلاک متعدد زخمی

نائیجیریا کی ایک ریاست میں رات گئے عبادت سے واپس آنے والے مسیحیوں پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی  ہوگئے

879993
نائیجیریا : گرجا گھر سےنکلنے والوں پر فائرنگ کر دی،21 افراد ہلاک متعدد زخمی

نائیجیریا کی ایک ریاست میں رات گئے عبادت سے واپس آنے والے مسیحیوں پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی  ہوگئے۔

خبر  کے مطابق ،ایک مقتول کے رشتہ دار نے بتایا کہ مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب یہ افراد سال نو سے متعلق گرجا گھر  میں ہونے والی عبادت میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں پورٹ ہارکورٹ میں پیش آیا جو کہ تیل کی پیداوار کے حوالے سے مشہور تصور کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ نائیجیریا کا یہ علاقہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے اور ساتھ ہی یہاں متعدد طاقت ور ترین  جتھے بھی موجود ہیں جس کے باعث یہ علاقہ  بد امنی کا شکار بھی رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں