نائیجیریا: 700 یرغمالیوں کو بوکو حرام کی تحویل سے رہا کروا لیا گیا

نائیجیریا  کے شمال میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 700 یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا

880390
نائیجیریا: 700 یرغمالیوں کو بوکو حرام کی تحویل سے رہا کروا لیا گیا

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا  کے شمال میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 700 یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے۔

نائیجیریا کی خبر رساں ایجنسی NAN کے مطابق ملک کے شمالی صوبے بورنو سے منسلک شہر مونگونو میں   بوکو حرام کے خلاف  آپریشن میں 700 یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے۔

نائیجیریا کی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کرنل ٹیموتھی  آنٹیگاہ   نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آپریشن میں 242 فوجیوں نے شرکت کی اور دہشت گردوں کی تحویل سے چھڑائے گئے یرغمالیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

آنٹیگاہ    کے مطابق  بوکو حرام کے دہشتگرد اغوا کئے گئے افراد  سے کھیتوں میں جبری مشقت لیتے تھے اور بعض عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں