برازیل: سال کے پہلے دن جھگڑا، 9 افراد ہلاک

صوبہ گوئیاس کی جیل میں  سال 2018 کے پہلے دن ہونے والے جھگڑے میں 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے

879973
برازیل: سال کے پہلے دن جھگڑا، 9 افراد ہلاک

برازیل کے صوبہ گوئیاس کی جیل میں  سال 2018 کے پہلے دن ہونے والے جھگڑے  میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق کلونیا ایگروانڈسٹریل جیل میں رقیب گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

قیدیوں نے جیل کے بستروں کو آگ لگائی دی جسے فائر بریگیڈ کی مدد سے بجھایا گیا۔

جیل میں آگ  کی وجہ سے مچنے والی افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 106 قیدی فرار ہوگئے جن میں سے 29 کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 77 مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔



متعللقہ خبریں