ہم امریکہ اور اس کی پِٹھو حکومتوں کی دھمکیوں کے باوجود اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ کرتے رہیں گے

ہم امریکہ اور اس کی پِٹھو حکومتوں کی دھمکیوں کے باوجود دفاعی طاقت اور خود مدافعتی جوہری حملے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا جاری رکھیں گے: شمالی کوریا

879224
ہم امریکہ اور اس کی پِٹھو حکومتوں کی دھمکیوں کے باوجود اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ کرتے رہیں گے

شمالی کوریا اپنی جوہری طاقت کو بلند سطح پر لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے شائع کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہماری پارٹی اور حکومت سوشلسٹ کوریا کے نئے سال کے روڈ میپ کا تعین کرتے ہوئے  اپنے پیش رفت  کے اصولوں کو بھی بیان کر رہی ہے۔ ہم امریکہ اور اس کی پِٹھو حکومتوں کی دھمکیوں کے باوجود دفاعی طاقت اور خود مدافعتی جوہری حملے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا جاری رکھیں گے۔

بیان میں 3ستمبرکو ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ  ایک عظیم کامیابی تھا کہ جس نے شمالی کوریا کو عالمی جوہری طاقت  کی سطح پر پہنچا دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا  'نظریہ ژوچے ' کو پیش نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے جوہری تلوار کو مضبوطی سے تھامنے، اپنی آزادی ، انصاف اور امن  کا دفاع کرنے کی وجہ سے رواں سال میں دنیا    جوہری جنگ کے خطرے سے محفوظ رہی ہے۔



متعللقہ خبریں