نیو یارک : پرانی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،12 افراد ہلاک

نیو یارک میں رات گئے ایک پرانی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 12 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے

877990
نیو یارک : پرانی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،12 افراد ہلاک

 نیو یارک میں رات گئے ایک پرانی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 12 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ۔

 گزشتہ 25  سال  کے دوران لگنے والی یہ شدید ترین آگ ہے جس سے اس قدر ہلاکتیں ہوئیں۔

نیویارک کے میئر کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں کم ازکم 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے 5 منزلہ عمارت میں آگ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ حرکت میں آگیا اور کچھ دیر بعد 160 فائرفائٹرزآگ بجھانےکے لیے پہنچ چکے تھے تاہم آگ بہت شدید تھی۔

آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ عمارت میں بچے بھی موجود تھے جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں