لائبیریا کے انتخابات: سابق فٹ بال کھلاڑی صدر بننے میں کامیاب

لائبیریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق سابق فٹ بالر جارج ویاہ واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں

878177
لائبیریا کے انتخابات: سابق فٹ بال کھلاڑی صدر بننے میں کامیاب

لائبیریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق سابق فٹ بالر جارج ویاہ واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

جزوی نتائج کے مطابق، انہوں نے 61 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے اور نہایت آسانی سے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔

جارج  ویاہ کے حریف نائب صدر جوزیف بوآکائی کو فقط 38٫5 فیصد ووٹ  ملت ہیں۔

 ان انتخابات کے حتمی نتائج آج متوقع ہیں۔

 بتایا گیا ہےکہ ان انتخابات میں ملک کے 2٫2 ملین   رائے دہندگان  نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جب کہ  رائے دہی  کا تناسب 56 فیصد رہا ۔۔

جارج  ویاہ لائبیریا کی موجودہ صدر اور نوبل امن انعام یافتہ ایلن جانسن سِرلیف کی جگہ لیں گے۔

51 سالہ  جارج ویاہ ماضی میں میلان کلب کی جانب سے 90 کی دہائی میں فٹ بال کھیلتے رہے ہیں اور سال کا بہترین فٹ بالر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں