برطانیہ کی نئی پالیسی،حصول تعلیم کے دوران ہی ورک ویزہ حاصل کرنا ممکن ہوگا

برطانیہ کی جانب سے بنائی گئی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلبا تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں

877263
برطانیہ کی نئی پالیسی،حصول تعلیم کے دوران ہی ورک ویزہ حاصل کرنا ممکن ہوگا

برطانیہ کی جانب سے بنائی گئی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلبا تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس سے قبل ایسے طالبعلموں کو ورک ویزا کے لئے ڈگری ملنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم نئی پالیسی کے تحت ایسا نہیں ہو گا۔

غیر ملکی طالبعلموں کے لئے نئی پالیسی کا اطلاق 11 جنوری 2018 سے ہوگا جس کے بعد برطانیہ میں زیرتعلیم غیر ملکی طالبعلم اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ورک ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔

خیال رہے کہ میئر لندن صادق خان نے بھارت اور پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر طالبعلموں کو برطانیہ میں داخلوں پر زور دیا تھاجبکہ انہوں نے نئی پالیسی کی حمایت کی تھی اور برطانیہ جا کر انہوں نے بیرون ملک سے برطانیہ آنے والے طالبعلموں کی تعداد میں کمی کی جانب توجہ دلائی تھی۔



متعللقہ خبریں