صومالیہ میں امریکی ڈرون حملہ،13 جنگجو ہلاک

بی صومالیہ میں ایک امریکی فضائی کارروائی میں شدت پسند تنظیم الشباب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 13 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں

876740
صومالیہ میں امریکی ڈرون حملہ،13 جنگجو ہلاک

جنوبی صومالیہ میں ایک امریکی فضائی کارروائی میں شدت پسند تنظیم الشباب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 13 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

 افریقہ کے لیے امریکی کمان کی جانب آج   ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ حملہ گزشتہ اتوار کی صبح کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈرون نے کیسمائیو کے علاقے سے 50کلومیٹر شمال مغرب میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔

 واضح رہے کہ رواں  سال  امریکہ  کی جانب سے صومالیہ میں 34 ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں