صدر ایردوان کا دورہ سوڈان،تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ر رجب طیب ایردوان  نے  دورہ سوڈان کے دوران  اپنے ہم منصب  عمر البشیر   کے ہمراہ ایک مشترکہ اعلامیے کا اعلان کیا

876116
صدر ایردوان کا دورہ سوڈان،تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

صدر رجب طیب ایردوان  نے  دورہ سوڈان کے دوران  اپنے ہم منصب  عمر البشیر   کے ہمراہ ایک مشترکہ اعلامیے کا اعلان کیا ۔

 اس اعلامیے میں  دو طرفہ حکمت عملی پر مبنی تعاون کونسل  کے قیام  کو تعلقات کے  فروغ  کے حوالے سے ایک اہم اقدام قرار دیا ۔

 اعلامیے میں صدر ایردوان  نے  واضح کیا کہ  اُن کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان  تاریخی، ثقافتی اور  سماجی   روابط     سمیت  اقتصادی و تجارتی تعلقات کو بھی  استحکام ملے گا۔

 علاوہ ازیں  سوڈانی صدر عمر البشیر نے  بھی اس اعلامیے میں  صدرایردوان  کی   عالمی و علاقائی سطح پر  بحالی امن کےلیے  کاوشوں کو سراہا   ۔



متعللقہ خبریں