دنیا اب امریکہ کی دریا دلی بھول جائے،اقوام متحدہ کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نےکہا ہے کہ دنیا کو امریکی  سخاوت کا مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے لہذا  ہم  نے  اقوام متحدہ  کے بجٹ میں285ملین ڈالر کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

875693
دنیا اب امریکہ کی دریا دلی بھول جائے،اقوام متحدہ  کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نےکہا ہے کہ  امریکہ اقوام متحدہ کے بجٹ میں سب سے بڑا حصے دار ہے اور وہ عالمی ادارے کے بجٹ کے لیے 22 فیصد  رقوم مہیا کرتا ہے۔

عالمی ادارے میں  فاضل  اخراجات اور نکما پن ایک جانا پہچانا مظہر ہے اس لئے ہمیں دنیا کو امریکی  سخاوت کا مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے لہذا  ہم  نے  اقوام متحدہ  کے بجٹ میں285ملین ڈالر کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے بجٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ کے بجٹ پر ہونے والے مذاکرات میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔

امریکہ کی جانب سے اخراجات میں یہ ایک تاریخی کٹوتی ہے اور یہ درست سمت میں ایک بڑا اقدام ہے۔

یہ  اقوام متحدہ کو زیادہ فعال اور قابل احتساب بنانے کے اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے مفادات کے تحفظ کے ساتھ اقوام متحدہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور جاری رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں