جنوبی کوریا میں 8 منزلہ عمارت میں آتشزدگی ، 29 افراد ہلاک متعدد زخمی

جنوبی کوریا میں ایک 8 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

873473
جنوبی کوریا میں 8 منزلہ عمارت میں آتشزدگی ، 29 افراد ہلاک متعدد زخمی

 

جنوبی کوریا میں ایک 8 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ 

 جنوبی کوریا میں ایک 8 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 29 افراد زندہ جل گئے  اور متعدد افراد بری طرح جھلس گئے ۔ جنوبی کوریا کے شہر جے شیون کی عمارت کے بیسمنٹ میں پارکنگ لاٹ سے آگ بھڑکی جس نے ایک گاڑی کو جلا کر دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس عمارت میں فٹنس سینٹر اور گرم حمام موجود تھا۔بتایا گیا ہے کہ حمام سے 16 افراد کی جلی ہوئی لاشیں ملیں ہیں جبکہ دیگر لاشیں عمارت کے دوسرے حصوں سے برآمد ہوئیں۔ آگ اس قدر خوفناک تھی کہ اس کے شعلے 100 میل دور سے بھی دکھائی دیتے رہے اور پورا علاقہ دھویں کے بادلوں میں گھرگیا۔عمارت کی چھت اور مختلف منزلوں پر پھنسے لوگوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن کیاگیا تاہم 29افراد دھویں میں دم گھٹنے اور شعلوں کی لپیٹ میں آکر زندگی ہار گئے ۔ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 500 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ 3ہیلی کاپٹر بھی فضائی معاونت کیلئے گشت کرتے رہے ۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں