آستانہ اجلاس کا 8 واں دور،ایران ،ترکی اور روس کی شرکت

شام میں فائربندی کے نگران ملکوں کی حیثیت سے ایران، روس اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوا

873556
آستانہ اجلاس کا 8 واں دور،ایران ،ترکی اور روس کی شرکت

شام میں فائربندی کے نگران ملکوں کی حیثیت سے ایران، روس اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوا۔

آستانہ اجلاس میں ایران کے مذاکرات کار اور ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے گزشتہ  روز شام، روس اور ترکی کے وفود سے الگ الگ دو طرفہ مذاکرات کے بعد شام میں فائربندی کے نگراں ملکوں کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی۔

آستانہ میں شام سے متعلق 8ویں  دور کے مذاکرات  گزشتہ  روز شروع ہوئے-

مذاکرات کے اس دور میں سوچی میں طے پانے والے شام کے قومی مذاکرات کی کانفرنس کے لئے آمادگی کے علاوہ اغوا اور گرفتار ہونے والے افراد کے تبادلے اور شام میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لئے اس سے قبل کے مذاکرات کی دو دستاویزات کی منظوری دی جائےگی۔



متعللقہ خبریں