میکسیکو: سیاحوں کی بس الٹ گئی، 12 سیاح ہلاک

میکسیکو کے مشرق میں سیاحوں کی بس الٹنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے

872338
میکسیکو: سیاحوں کی بس الٹ گئی، 12 سیاح ہلاک

میکسیکو کے مشرق میں سیاحوں کی بس الٹنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ کوئنٹانا رو  کے شعبہ سول ڈیفنس  کے ترجمان ویسینٹ مارٹن کے جاری کردہ بیان  کے مطابق بس میں سیاح سوار تھے جو چاکو بین  کے مایا تاریخی آثار دیکھنے کے لئے جا رہے تھے۔

مارٹن کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے 12 افراد میں 7 امریکی اور 2 سویڈن باشندے شامل ہیں جبکہ 3 افراد کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں شئیر کی گئی حادثے کی تصاویر میں الٹی ہوئی بس کے اطراف میں کثیر تعداد میں زخمی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کے بارے میں تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں