امریکی مندوب کے مختلف ممالک کے سفیروں کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا انکشاف

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے مختلف سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی

871897
امریکی مندوب کے مختلف ممالک کے سفیروں کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا انکشاف

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے مختلف سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی ۔

نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ووٹ کے دوران امریکہ ہر ملک کا نام لے گا۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں بیت المقدس سے متعلق متنازعہ امریکی فیصلہ مسترد کرنے کی درخواست امریکا نے ویٹو کردی تھی جس کے بعد اب جنرل اسمبلی میںرائے شماری  کرائی جائے گی۔



متعللقہ خبریں