اوباما حکومت داعش کے پھلنے پھولنے کی ذمے دار ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی قومی سلامتی حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے جس میں انہوں نے سابقہ امریکی حکومت کو مشرق وسطی میں داعش کو پھلنے پھولنے کا موقع دینے اور ایران کے ساتھ  معاہدہ  کرنے کا ذمہ دار قرار دیا

871080
اوباما حکومت داعش کے پھلنے پھولنے کی ذمے دار ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی قومی سلامتی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔

 ٹرمپ نے سابقہ امریکی حکومت کو مشرق وسطی میں داعش کو پھلنے پھولنے کا موقع دینے اور ایران کے ساتھ  معاہدہ  کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ۔

خبر  کے مطابق، امریکی صدر نے نئی قومی سلامتی حکمت عملی کے اعلان کے موقع پر کہا کہ سابقہ حکومت کی پالیسیوں سے داعش نے مشرق وسطیٰ کے وسیع عریض علاقے پر اپنا تسلط جمایا۔ جبکہ سابق انتظامیہ ہی ایران کے ساتھ ایک بدترین سمجھوتہ کرنے کی بھی ذمہ دار ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ امریکی حکمت عملی کےنتیجے میں شام اور عراق سے داعش کوختم کردیا گیا ہے لہذا  ہمیں توقع ہے کہ ہماری پالیسیاں دائمی اور مضبوط سلامتی کا باعث بنیں گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب دہشت گردی کی حمایت کرتی ہےاور  یہی وجہ ہے کہ امریکہ  نے اس پر پابندیاں عائد  کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے عزائم خطرناک ہیں جنہیں  روکنے کے لیے ہم نے اس پر پابندیاں  لگائی ہیں۔

امریکی حکومت جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیارں سے محفوظ بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دولت مند ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے امریکہ کو اخراجات ادا کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ان کی حکومت کی حکمت عملی برقرار رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور روس کو تنقید کانشانہ بنایا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک امریکی مفادات کونقصان پہنچا رہے ہیں۔

 اُن کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت ملک  میں اسلامی انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں