سلامتی کونسل:ٹرمپ فیصلے کے خلاف قرارداد امریکہ نے مسترد کر دی

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں فیصلے کے خلاف قرار داد  مسترد کردی ہے

871069
سلامتی کونسل:ٹرمپ فیصلے کے خلاف قرارداد  امریکہ نے مسترد کر دی

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں فیصلے کے خلاف قرار داد  مسترد کردی ہے۔

سلامتی کونسل کے باقی تمام 14 ارکان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکّی ہیلی نے اس کے خلاف ووٹ دیا ۔

اس سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ  القدس کی حیثیت کے بارے میں فیصلے پر عالمی برادری میں تنہا کھڑا ہے ۔

سلامتی کونسل میں امریکہ کے قریبی اتحادی ممالک برطانیہ ، فرانس ، اٹلی ، جاپان اور یوکرین نے بھی  اس  قرار داد کی حمایت کی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ القدس کی حیثیت سے متعلق کسی بھی فیصلے کا کوئی قانونی اثر نہیں ہے اس لیے یہ غیر قانونی اور کالعدم ہے اور اس کو واپس لیا جانا چاہیے۔

 امریکی سفیر نِکّی ہیلی نے قرار داد پر رائے شماری کے بعد کہا  کہ امریکہ جہاں چاہے اپنا  سفارت خانہ قائم کر سکتا ہے  جس کےلیے اسے کسی دیگر ملک کی اجازت درکار نہیں۔

 یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے اسرائیل نواز اعلان کے بعد سے امریکہ کے خلاف متعدد ممالک میں  احتجاج جاری ہے اور عالمی اداروں نے بھی اس فیصلے کی مخالفت اور مذمت کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں