روس سے متعلق امریکی دعوے ناقابل قبول ہیں: دمتری پیسکوف

امریکہ کی قومی سلامتی حکمت عملی دستاویز میں روس سے متعلقہ حصے ، اس دستاویز کے شہنشاہیت والے طرز فکر کے حامل ہونے، یک قطبی  ورڈ آرڈر سے پیچھے ہٹنے سے گریزاں ہونے اور کثیر القطبی دنیا کو قبول نہ کرنے کی عکاسی کرتے ہیں: دمتری پیسکوف

871576
روس سے متعلق امریکی دعوے ناقابل قبول ہیں: دمتری پیسکوف

روس کے صدارتی پیلس کریملن  کے ترجمان دمتری پیسکوف  نے کہا ہے کہ امریکہ کے، روس  کے امریکہ کے لئے خطرہ تشکیل دینے سے متعلق، دعوے ناقابل قبول ہیں۔

پیسکوف نے ، امریکی صدر کی اعلان کردہ قومی سلامتی  حکمت عملی دستاویز میں روس اور چین کو امریکی اقدار کو للکارنے والے رقیب  کے طور پر دکھائے جانے کا جواب دیا   ہے۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی حکمت عملی دستاویز میں روس سے متعلقہ حصے ، اس دستاویز کے شہنشاہیت والے طرز فکر کے حامل ہونے، یک قطبی  ورڈ آرڈر سے پیچھے ہٹنے سے گریزاں ہونے اور کثیر القطبی دنیا کو قبول نہ کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ دستاویز  میں مثبت نقاط کی موجودگی کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا ہے کہ خاص طور پر امریکی عوام کے مفادات کے حامل شعبوں میں واشنگٹن انتظامیہ  کا روس کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہونا انہی مثبت پہلووں میں سے ایک ہے۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ مذکورہ پہلو صدر ولادی میر پوتن کے طرز فکر سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں کیونکہ ماسکو بھی روسی عوام کے مفادات کے لئے واشنگٹن  کے ساتھ تعاون کی کوششوں میں ہے۔

دمتری پیسکوف نے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی طرف سے خبروں کے تبادلے کے نتیجے میں سینٹ پیٹرز برگ پر ممکنہ دہشت گردی کے منصوبے  کی روک تھام  کرنے میں مدد ملی اور یہ اس نوعیت  کے تعاون کی ایک اہم مثال ہے۔



متعللقہ خبریں