مشکلات امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی منتظر

ٹرمپ کے بارے میں اس نوعیت کے الزامات ہم نے انتخابات سے پہلے سنے تھے اس معاملے میں زیادتی کا شکار ہونے یا پھر بدسلوکی کا نشانہ بننے والی ہر عورت کو بات کرنے کا حق حاصل ہے: نکی ہیلے

865531
مشکلات امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی منتظر

جنسی زیادتی کے دعووں کی وجہ سے مشکلات امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی منتظر ہیں۔

اقوام متحدہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلے نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سینما، میڈیا اور سیاست کے حلقوں سے متعدد افراد کے بارے میں جنسی زیادتیوں کے دعوے کئے جا رہے ہیں ،  اس معاملے میں متاثرہ خواتین کی بات سنی جانی چاہیے خواہ  یہ زیادتی کرنے والا امریکہ کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی کیوں نہ ہو۔

ہیلے نے امریکی ٹیلی ویژن چینل CBS کے لئے انٹرویو میں ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔

جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کے نہایت دلیری سے بیانات دینے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے ہیلے نے کہا کہ جنسی زیادتی ایک ایسا موضوع ہے کہ جس سے صرف سیاست میں ہی نہیں ہالی وُڈ سمیت ہر  سیکٹر میں  سامنا ہوتا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے بارے میں جنسی زیادتی  کے دعووں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نکی ہیلے نے کہا کہ "جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی ہر عورت کی بات سنی جانی چاہیے۔ ٹرمپ کے بارے میں اس نوعیت کے الزامات ہم نے انتخابات سے پہلے سنے تھے اس معاملے میں زیادتی کا شکار ہونے یا پھر بدسلوکی کا نشانہ بننے والی ہر عورت کو بات کرنے کا حق حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں