کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی، سینکڑوں مکانات جل گئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی  آگ کو لگے 4روزگزرگئے جس کے باعث کیلیفورنیا کے ایک لاکھ سےزائد شہری بے گھر جبکہ اب تک دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں

864675
کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی، سینکڑوں مکانات جل گئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی  آگ کو لگے 4روزگزرگئے۔

تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث کی آگ شدید سے شدید تر ہونے لگی ہے،جسے بجھانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

آتشزدگی کے باعث کیلیفورنیا کے ایک لاکھ سےزائد شہری بے گھر جبکہ اب تک دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وینچورا کاوئنٹی میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ سان ڈیاگو کاؤئنٹی میں بھی کئی گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔

امدادی  حکام کی جانب سے کاروائیاں  جاری ہیں ،اب تک 2لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکام کےمطابق آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں