شمالی کوریا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ جوہری جنگ کے لئے فریادیں کر رہی ہے

صدر ٹرمپ کوریا جزیرہ نما میں نہایت درجے خطرناک جوہری جوا کھیل رہے ہیں۔ اور ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ جوہری جنگ شروع کرنے کے لئے فریادیں کر رہی ہے: شمالی کوریا وزارت خارجہ

860222
شمالی کوریا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ جوہری جنگ کے لئے فریادیں کر رہی ہے

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ جوہری جنگ کے لئے فریادیں کر رہی ہے۔

12 ہزار امریکی فوجیوں کے ساتھ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں " ویجیلینٹ ایک"  کے بعد شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے والی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کوریا جزیرہ نما میں نہایت درجے خطرناک جوہری جوا کھیل رہے ہیں۔ اور ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ جوہری جنگ شروع کرنے کے لئے فریادیں کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں