نائیجیریا: خود کش بم حملے میں 13 افراد ہلاک

صوبہ بورنو میں ایک مارکیٹ پر بم حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

860172
نائیجیریا: خود کش بم حملے میں 13 افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں ایک مارکیٹ پر بم حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ خود کش بم حملہ  صوبہ بورنو  میں کیا گیا اور حملہ آور 2 عورتیں تھیں۔

حملہ آوروں میں سے ایک نے علاقے کے رہائشیوں میں مفت خوراک تقسیم کرنے کے مقام کو ہدف بنایا۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرق میں واقع صوبے بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں  اور لاکھوں اپنے گھر بار چھوڑ کر ہجرت  کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں