میں نے فلائن کو غلط بیانی کی وجہ سے برطرف کیا ہے: ٹرمپ

جنرل فلائن کو میں نے نائب صدر اور  ایف بی آئی کے ساتھ جھوٹ بولنے کی وجہ سے عہدے سے برطرف کیا ہے، وہ جھوٹ بولنے کی وجہ سے مجرم ہیں اور یہ چیز باعث شرمندگی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

860159
میں نے فلائن کو غلط بیانی کی وجہ سے برطرف کیا ہے: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے وائٹ ہاوس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلائن کو نائب صدر مائیک پینس اور وفاقی تحقیقاتی بیورو  FBI  کے ساتھ غلط بیانی کرنے کی وجہ سے  عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلائن کا روسیوں کے ساتھ ملاقات کرنا قانون  سے ہم آہنگ  ہے اور چھپائی  جانے والی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنرل فلائن کو میں نے نائب صدر اور  ایف بی آئی کے ساتھ جھوٹ بولنے کی وجہ سے عہدے سے برطرف کیا ہے۔ وہ جھوٹ بولنے کی وجہ سے مجرم ہیں اور یہ   چیز باعث شرمندگی ہے۔ عبوری مرحلے کے دوران ان کے اقدامات قانون سے ہم آہنگ تھے اور اس میں چھپانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فلائن نے  روس   کے بارے میں تحقیقات کے دوران ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا اور  اس موضوع پر اپنے غلط اقدام کو تسلیم کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ وہ  اس کی تصحیح کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ تعاون کرنے کا فیصلہ  ملک اور ان کے  کنبے کے حق میں سب سے بہتر ہو گا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  فلائن کے پرائیویٹ اٹارنی  رابرٹ ملر  جاری تفتیش میں ٹرمپ کے خلاف شہادت دیں گے۔

یاد رہے کہ فلائن ایک ماہ سے بھی مختصر عرصے کے لئے قومی سلامتی کے مشیر  رہے اور روسی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں