عالمی برادری شمالی کوریا کا حقہ پانی بند کردے: امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے پیانگ یانگ کے سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے

858236
عالمی برادری شمالی کوریا کا حقہ پانی بند کردے: امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے پیانگ یانگ کے سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران امریکی سفیرہ نکی ہیلی  نے خبردار کیا کہ اگر جنگ ہوئی تو شمالی کوریا کا حکومتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوجائے گا۔

گزشتہ روز نیویارک میں امریکی مطالبے پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا جس میں شمالی کوریا کے میزائلوں پر بحث اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔

قبل ازیں ،شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ کا کوئی  علاقہ  ہمارے میزائلوں سے بچ نہیں سکتا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیکی ہیلی نے کہا کہ شمالی کوریا کو بار ہا  امن کا پیغام دیا گیا مگر پیانگ یانگ نے امن کے بجائے تباہی کا راستہ منتخب کیا ہے۔

انہوں نے چین پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا کو تیل فروخت بند کرے۔

 

 



متعللقہ خبریں