مشرق وسطی میں صورت حال کشیدہ ہوسکتی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرش نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان جنم لینے والی نئی کشیدہ صورت حال شدید ہو سکتی ہے لہذا فریقین جارحانہ بیان بازی سے پرہیز کریں

855062
مشرق وسطی میں صورت حال کشیدہ ہوسکتی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرش نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان جنم لینے والی نئی کشیدہ صورت حال شدید ہو سکتی ہے۔

انہوں نےفریقین سے کہا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

 گوٹیرش نے اسرائیل اور حزب اللہ کے رہنماؤں سے یہ بھی کہا کہ وہ جارحانہ بیانات سے بھی اجتناب کریں۔

 دوسری جانب  سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی  حالیہ رپورٹ میں حزب اللہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اسلحے کی  منتقلی کو باقاعدہ طور پر جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ امراہم ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل سن 2006 میں جنگ کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں