گمشدہ آبدوز کے مقام پر دھماکہ بھی سنا گیا ہے :ارجنٹائن بحریہ

ارجنٹائن کی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ سمندر میں اُسی جگہ پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی تھی جہاں اُس کی ایک آبدوز لاپتہ ہو گئی تھی

854071
گمشدہ آبدوز کے مقام پر دھماکہ بھی سنا گیا ہے :ارجنٹائن بحریہ

ارجنٹائن کی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ سمندر میں اُسی جگہ پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی تھی جہاں اُس کی ایک آبدوز لاپتہ ہو گئی تھی۔

خبر  کے مطابق، اس آبدوز میں  عملے کے 44 ارکان سوار تھے۔

 اس دھماکے کی تصدیق کے بعد یہ امیدیں مزید کم ہو گئی ہیں کہ اس گمشدہ آبدوز کا پتہ چلا لیا جائے گا۔

بیونس آئرس میں بحریہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طے شدہ وقت پر مار دًیل پلاٹا کے بحری اڈے پر نہ لوٹنے کی وجہ سے اس آبدوز کو 17 نومبر کو لاپتہ قرار دے دیا گیا تھا جبکہ  دھماکے کی آواز دو دن بعد اسی سمندری علاقے سے سنی گئی تھی جہاں یہ آبدوز آخری مرتبہ موجود تھی۔



متعللقہ خبریں