داعش کو ختم کرکے ہی دم لیا جائے گا:امریکہ و روس کا مشترکہ بیان
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شام میں شدت پسند تنظیم داعش کو مکمل شکست دینے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی
845352
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شام میں شدت پسند تنظیم داعش کو مکمل شکست دینے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ماسکو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایپک کے سربراہی اجلاس کے تحت ایک مشترکہ بیان میں شام کی علاقائی سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ شامی تنازعے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے اور اسی لیے تمام فریقوں پر اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنیوا امن مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔
متعللقہ خبریں
صدرِ ایران اور اعلی حکام کی ہلاک پر عالمی سربراہان کے تعزیتی پیغامات
صدرپاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے