امریکہ:پینس۔یلدرم ملاقات باہمی اختلافات دور کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  واشنگٹن میں  نائب امریکی صدر مائیک پینس سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے نتیجے میں اختلافات دور کرنےاور تعاون بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا

844659
امریکہ:پینس۔یلدرم ملاقات باہمی اختلافات دور کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  واشنگٹن میں  نائب امریکی صدر مائیک پینس سے ملاقات کی ۔

 خوشگوار ماحول میں ہوئی اس ملاقات سے متعلق  وزیراعظم نے کہا کہ  یہ ملاقات مفید ثابت ہوئی  اور ہم نے باہمی مسائل  پر  کھل کر بات کی  اور اس بات پر اتفاق  کیا کہ دونوں ممالک  کو مشترکہ مفادات کے نتیجے میں  اختلافات دور کرنے  اور  تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ  فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی    کے حوالے سے ہم نے اپنے مطالبات  دہرائے  جبکہ انسداد دہشت گردی کے موضوع پر  دو طرفہ تعاون    اور  وائی  پی جی کو امریکی اسلحے کی فراہمی پر تشویش  اور   اسے روکنے  کےلیے ضروری اقدامات  اختیار کرنے  کا بھی  ہم نے  تذکرہ کیا ۔

 وائٹ ہاوس نے بھی اس ملاقات کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ  یہ ملاقات   ترک۔امریکہ تعلقات کے حوالےسے  ایک نیا باب کھولنے میں مدد دے گی ، امریکہ    داعش کے خلاف جنگ میں  ترکی   کی کوششوں  کو سراہتا ہے  اور پی کےکے  اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف  ترکی کو تعاون کی یقین  دہانی بھی کرواتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں