شمالی کوریا ہماری تحمل مزاجی کو کمزوری نہ سمجھے:صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں کمتر سمجھنے اورنظر انداز کرنے کی غلطی نہ کرے

842961
شمالی کوریا ہماری تحمل مزاجی کو کمزوری نہ سمجھے:صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں کمتر سمجھنے اورنظر انداز کرنے کی غلطی نہ کرے۔
 ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف جاری اپنے ایک سخت پیغام میں کہا کہ امریکہ کو دھمکایا نہیں جا سکتا ہے۔
اُن کا یہ پیغام جنوبی کوریا کی  پارلیمان سے تقریر کے دوران پیش ہوا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا  کہ شمالی کوریاکے پاس اچھا موقع  ہےکہ وہ مذاکرات کی میزپر آئے اور ایٹمی پروگرام پر  معاہدہ  کرلے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس کا کرداراس معاملے پر بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  یہ بھی کہا کہ  امریکہ  شمالی کوریا کے حملے کے خلاف بھرپور فوجی صلاحیتوں کا استعمال کرےگاتاہم، اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریاکےساتھ شمالی کوریاکےمعاملے پر اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں