شمالی کوریا کا اسلحہ تباہ کرنا ہے تو اُس پر قبضہ ضروری ہوگا :پینٹاگون

امریکہ کے لیے شمالی کوریا کے جوہری ذخیرے کی گہرائی کا پتہ چلانے اور اُسے تباہ  کرنے کےلیے  زمینی لڑائی   شرط ہے ۔

841173
شمالی کوریا کا اسلحہ تباہ کرنا ہے تو اُس پر قبضہ ضروری ہوگا :پینٹاگون

امریکہ کے لیے شمالی کوریا کے جوہری ذخیرے کی گہرائی کا پتہ چلانے اور اُسے تباہ  کرنے کےلیے  زمینی  جنگ لڑنا ہوگی۔

پینٹاگان نےیہ بات قانون سازوں کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں کہی ہے جو شمالی کوریا کے ساتھ کسی تنازعے کی صورت میں فوجی اقدام  کے  بارے میں جاننے کے خواہشمند تھے۔

جوائنٹ چیفز آف اسٹاف ریئر ایڈمرل مائیکل جے ڈمونٹ نے مراسلے میں قانون سازوں کو بتایا ہے کہ اس سلسلے میں مخفی بریفنگ زیادہ بہتر معاملہ ہوگا جس دوران امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی صلاحیت کے بارے میں بات کی جاسکے کہ کس طرح شمالی کوریا کی جانب سے جوہری  اسلحے  کے استعمال کی صورت میں جواب دیا جائے گا اور اس طرح شمالی کوریا کے  جوہری اسلحے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کیا جائے جو زیر زمین تنصیبات کے اندر چھپا ہوا ہے۔

ڈمونٹ کے مراسلے پر ہفتے کے روز ڈیموکریٹک پارٹی کے 15 اور ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے واحد قانون ساز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اُنھوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے اسلحے کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے لیے درکار اقدام تشویش کا باعث لگتا ہے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی کوریا کی صورت حال کے سلسلے میں جنگ  کی بات نہ کریں۔

 



متعللقہ خبریں