امریکہ: گرجا گھر میں اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ،26 افراد ہلاک

امریکی پولیس کا کہنا ہے ریاست ٹیکساس کے ایک گرجا گھر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

841155
امریکہ: گرجا گھر میں اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ،26 افراد ہلاک

امریکی پولیس کا کہنا ہے ریاست ٹیکساس کے ایک گرجا گھر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور  بھی مارا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اُس نے خود کشی کی یا حفاظتی  اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم، وہ سفیدفام  اور عمر میں 20 سال کے قریب لگتا ہے اور  وہ بلٹ پروف جیکٹ اور مشین گن سے لیس تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ  روز ولسن کاؤنٹی میں سدرلینڈ سپرنگز کے فرسٹ بیپٹسٹ چرچ میں فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں عبادت ہو رہی تھی ۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ایشیائی ملکوں کے بارہ روزہ دورے پر جاپان میں ہیں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کارروائی کو افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے ماہ امریکی ریاست لاس ویگاس میں ایک محفل موسیقی میں فائرنگ کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں