امریکی ویزہ لاٹری پروگرام ختم کرنے میں کانگریس کی مدد چاہیئے:ٹرمپ

صدر ڈونلد ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ دہشت گرد حملوں کی لہر کے تناظر میں وہ ویزہ لاٹری پروگرام فوری طور پر ختم کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں

839073
امریکی ویزہ لاٹری پروگرام ختم کرنے میں کانگریس کی مدد چاہیئے:ٹرمپ

صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیویارک کے علاقے میں ہیٹن میں دہشت گردی کے ذریعے کئی افراد کو ہلاک کرنے والا ازبک حملہ آور لاٹری ویزے پر امریکہ میں داخل ہوا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کی لہر کے تناظر میں وہ ویزہ لاٹری پروگرام فوری طور پر ختم کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آج سے  لاٹری پروگرام ختم کرنے کے عمل کا آغاز کر رہا ہوں  ،میں کانگریس سے یہ کہنے جا رہا ہوں کہ وہ اس پروگرام سے جان چھڑانے کے لیے فوری طور پر اپنا کام شروع کر دیں۔

 یاد رہے کہ دنیا بھر کے ایسے افراد جو امریکی شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند ہوں، لیکن امریکہ میں ان کے خاندان کا کوئی فرد موجود نہ ہو، یا اسے روزگار کی ضمانت دینے والا کوئی کاروباری شخص یا ادارہ نہ ہو، یا وہ پناہ گزین کی شرائط پر پورا نہ اترتا ہو، تو وہ امریکہ میں مستقل رہائش کی دستاویز’ گرین کارڈ ‘حاصل کرنے کے لیے ویزہ لاٹری پروگرام میں حصہ لے سکتا ہے۔

 اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے پاس کم ازکم ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ ہو یا کسی بھی شعبے میں کام کرنے کا چند سال کا تجربہ ہو۔

اس پروگرام کے تحت امریکہ مختلف مواقعوں پر مختلف ملکوں کے شہریوں کے لیے مخصوص تعداد میں ویزے جاری کرتا ہے جن کا انتخاب لاٹری کے ذریعے کیا جاتا ہے، اسی لیے اس پروگرام کو ویزہ لاٹری بھی کہا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں