نیو یارک:خبطی شخص نے پک اپ ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا 8 افراد ہلاک 15 زخمی

امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک شخص نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں

838182
نیو یارک:خبطی شخص نے پک اپ ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا 8 افراد ہلاک 15 زخمی

امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک شخص نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

گاڑی سے ایک 26 سالہ شخص نقلی بندوق لہراتا ہوا باہر نکلا، جسے پولیس نے فائر کر کے زخمی کیا اور پھر گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا نے اس شخص کا نام سیفلو سائپوف بتایا ہے جو 2010 میں امریکہ آیا تھا۔

 وہ ریاست فلوریڈا کا رہائشی تھا۔

نیویارک کے میئر بل ڈی بلازیو نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ تھا جس میں بےگناہ شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

 انھوں نے کہا کہ ہم  جانتے ہیں کہ اس فعل کا مقصد ہماری ہمت توڑنا ہے۔ لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ نیویارک کے  رہنے والے  مضبوط اور پرعزم ہیں اور ہماری ہمت کو کبھی بھی تشدد سے اور ڈرانے سے توڑا نہیں جا سکتا۔



متعللقہ خبریں