امریکی کمانڈر کے منہ سے سچ پھِسل گیا، شام میں 4 ہزار سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں

داعش مخالف جدوجہد اور شامی ڈیموکریٹک فورسز یعنی PKK/PYD کے ساتھ تعاون کے لئے 4 ہزار سے زائد امریکی فوجی  شام میں موجود ہیں: میجر جنرل جیمز جیرارڈ

838400
امریکی کمانڈر کے منہ سے سچ پھِسل گیا، شام میں 4 ہزار سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں

امریکی کمانڈر کے منہ سے سچ پھِسل گیا۔

امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن  کے شام میں آپریشنوں کے کمانڈر امریکی میجر جنرل جیمز جیرارڈ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکہ کی وزارت دفاع  پینٹاگون میں منعقدہ  پریس کانفرنس میں شرکت کی اور شام میں داعش مخالف آپریشنوں کے بارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں سوال کے جواب میں میجر جنرل جیرارڈ نے کہا کہ داعش مخالف جدوجہد اور شامی ڈیموکریٹک فورسز یعنی PKK/PYD کے ساتھ تعاون کے لئے 4 ہزار سے زائد امریکی فوجی  شام میں موجود ہیں۔

اس جواب پر اخباری نمائندے کے یہ کہنے پر کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ شام میں 4 ہزار سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں ، کیونکہ پینٹاگون کے مطابق شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک ہزار ہے "جیرارڈ نے کہا کہ معذرت چاہتا ہوں غلطی سے کہہ دیا ہے شام میں  تقریباً 500 امریکی فوجی موجود ہیں۔

پینٹاگون کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شام میں 503 امریکی فوجی موجود ہیں، علاقے میں عارضی طور پر متعین کی جانے والی فورسز کو سرکاری اعداد و شمار میں داخل نہیں کیا جاتا اور علاقے میں امریکی فوجیوں کی حقیقی تعداد کو 503 کے لگ بھگ بتایا جاتا ہے۔

لیکن پہلی دفعہ کسی کمانڈر کا  4 ہزار تک کی تعداد کا ذکر کرنا مرکز توجہ بنا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمانوں میں سے ایرک پاہون نے دعوی کیا ہے کہ جیرارڈ کی بتائی گئی 4 ہزار کی تعداد کلّیاً غلط ہے۔

پاہون نے کہا ہے کہ "میں نے خفیہ تعداد کو دیکھا ہے اور مجھے معلوم ہے کہ یہ تعداد 4 ہزار سے بہت کم ہے"۔



متعللقہ خبریں