7 واں آستانہ اجلاس اختتام پذیر

اجلاس کے آخری اور دوسرے دن    ترکی، روس، ایران ، اسد انتظامیہ اور فوجی مخالفین کے درمیان دو رکنی اور سہہ رکنی  مذاکرات سر انجام پائے

838293
7 واں آستانہ اجلاس اختتام پذیر

قازقستان کے  دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ  شام اجلاس  اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

کئی ایک  اہم  معاملات  پر غور کیے جانے والے اجلاس میں  طرفین  کے مابین  اسیر و قیدیوں کے مبادلے   اور زیر محاصرہ علاقوں کو بلا کسی  عدم تسلسلی کے انسانی امداد کی ترسیل کے معاملات میں   مصالحت قائم نہیں ہو سکی۔

ضامن ممالک  نے اس موضوع پر  اپنی کاروائیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے آخری اور دوسرے دن    ترکی، روس، ایران ، اسد انتظامیہ اور فوجی مخالفین کے درمیان دو رکنی اور سہہ رکنی  مذاکرات سر انجام پائے۔

مبصر کی حیثیت   سے شامل متحدہ امریکہ، اُردن اور اقوام متحدہ کے وفود   نے  بھی ان مذاکرات میں حصہ لیا۔

ترک وفد کی  صدارت  دفتر خارجہ کے  انڈر ڈپٹی  سیکرٹری  سیدات اونال نے   کی۔

آستانہ میں ہر  معاملے پر معاہدہ طے نہیں پا سکا تو طرفین  نے ایک مشترکہ  اعلامیہ متن پر  اتفاق قائم کیا ہے۔

قازق  وزیر خارجہ  قائرات  عبد رحمانوف   نے  اجلاس کے اختتامی اعلامیہ کو  پڑھ کر سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ طرفین نے اس سے قبل کے  مذاکرات  میں فیصلہ کردہ شام کے اندر تناؤ میں گراوٹ لانے  کے  حوالے سے ایک بڑی  سطح پر  فائر بندی   کے اطلاق پر  اپنی  مسرت کا اظہار کیا ہے۔

قازق وزیر نے اعلان کیا ہے کہ طرفین نے  روس کی تجویز پر اقوام  متحدہ کی زیر نگرانی جنیوا سلسلے   سے ہم آہنگی  کے طور پر شامی شہریوں کے مابین  قدری ڈائیلاگ کانگرس کے  انقعاد کے معاملے کا جائزہ  لینے کا  فیصلہ کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ 8 واں آستانہ اجلاس ماہ دسمبر کے دوسرے نصف  کے دوران منعقد ہو گا۔

مخالفین نے زیر محاصر علاقوں کو اانسانی امداد کی ترسیل کے  معاملے پر معاہدہ طے نہ سکنے  پر شدید رد عمل کا  مظاہرہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں