شام کی اگلی حکومت میں اسد کی سیاسی جگہ نہیں ہے :امریکہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ہماری انتظامیہ  شامی صدر بشار الاسد کا شام کی نئی ممکنہ حکومت میں کوئی مستقبل نہیں دیکھتی۔

835164
شام کی اگلی حکومت میں اسد کی سیاسی جگہ نہیں ہے :امریکہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ہماری انتظامیہ  شامی صدر بشار الاسد کا شام کی نئی ممکنہ حکومت میں کوئی مستقبل نہیں دیکھتی۔

ٹلرسن کا یہ بیان شام کے ليے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسٹيفن ڈی مستورا سے اُن کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ۔

ٹلرس کا مزید کہنا تھا کہ بشار الاسد کی رخصتی کا عمل مستورا کی قیادت میں جنیوا  معاہدے  کے  تحت ہونا چاہیے۔

 تاہم، اس  عمل کے آغاز کے لیے اس طرح کی رخصتی اولین شرط نہیں ہے۔

 یاد رہے کہ  امریکی وزیر خارجہ کی اسٹیفن ڈی مستورا سے ملاقات امریکہ واپس جاتے ہوئے جنیوا میں قیام کے دوران ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں