خان شیخون پر کیمیائی حملے کی تفتیش،روس نے قرارداد مسترد کر دی

روس نے  گزشتہ  روز اقوام متحدہ میں ویٹو کا استعمال کرتے ہوئے اس قرارداد کو ناکام بنا دیا جس میں شام میں ہونے والے حملوں میں مبینہ کیمیائی  اسلحے  کے استعمال کی تفتیشی مدت کو بڑھانا تھا

833713
خان شیخون پر کیمیائی حملے کی تفتیش،روس نے قرارداد مسترد کر دی

روس نے  گزشتہ  روز اقوام متحدہ میں ویٹو کا استعمال کرتے ہوئے اس قرارداد کو ناکام بنا دیا جس میں شام میں ہونے والے حملوں میں مبینہ کیمیائی  اسلحے  کے استعمال کی تفتیش کرنے والے معائنہ کاروں کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی تجویز دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ  روس نے سلامتی کونسل میں یہ نویں قرارداد ویٹو کی ہے۔

سلامتی کونسل میں ہونے والی رائے شماری میں 11 ملکوں نے مزید ایک سال کی توسیع کی حمایت کی، روس اور بولیویا نے اس اقدام کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ چین اور قازقستان  رائے دہی  کے دوران غیر حاضر رہے۔

خیال  ہے کہ تفتیشی  ٹیم  آج  اپنی رپورٹ کا اعلان کرے گی، جس میں چار اپریل کو جنوبی عدلیب میں باغیوں کے زیر قبضہ خان شیخون قصبے میں ہونے والے اس حملے کے ذمہ دار فریق کی نشاندہی کی جائے گی جس حملے میں درجنوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔

 واضح رہے کہ تین روز بعد امریکہ نے شام کے فضائی اڈے  پر اس وقت  کاروائی تھی جب امریکہ ، برطانیہ اور فرانس نے بشار الاسد کی حکومت پر الزام لگایا  تھا کہ اُس نے حملے میں زہریلی گیس استعمال کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں