دنیا بھر میں 260 ملین بچے اسکول نہیں جاتے

جنس کے اعتبار سے بھی  تعلیم میں کافی  فرق دیکھا گیا ہے  اور اسکول نہ بھیجے جانے والے بچوں کی ایک بڑی تعداد بچیوں پر مشتمل ہے

833145
دنیا بھر میں 260 ملین بچے اسکول نہیں جاتے

دنیا میں 260 ملین بچے اسکول  نہیں  جاتے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے  تعلیم، سائنس و ثقافت  یونیسکو  کی سالانہ عالمی تعلیم  رپورٹ کے مطابق  دنیا بھر میں 6 تا 17 سال کے 260 ملین بچے تعلیم سے بالکل محروم  ہیں۔

عالمی سطح پر 2010 اور 2015 کے درمیانی عرصے میں پرائمری اسکولوں کے 83 فیصد بچے   تعلیم  مکمل   کرنے میں کامیاب رہے ہیں  تو مڈل اسکولوں میں یہ شرح 69 فیصد تک رہی ہے۔ہائی اسکولوں میں یہ تناسب محض 15 فیصد ہے۔

جنس کے اعتبار سے بھی  تعلیم میں کافی  فرق دیکھا گیا ہے  اور اسکول نہ بھیجے جانے والے بچوں کی ایک بڑی تعداد بچیوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں حکومتوں سے  تعلیم کے موضوع پر اپنی ذمہ داریوں کو  مزید تقویت دیتے ہوئے  انہیں پورا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں