ٹرمپ، ایران پر پابندیوں کو وسعت کے لیے ہمیں یورپی یونین کی ضرورت نہیں

آپ لوگ  پیسے بنانے  کے عمل کو جاری رکھیں اور بالکل  زخمت نہ  فرمائیں ، ایران  کے معاملے میں  ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے، امریکی صدر

832169
ٹرمپ، ایران پر پابندیوں کو وسعت کے لیے ہمیں یورپی یونین کی ضرورت نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا   ہے کہ ایران پر پابندیوں کو وسعت دینے  کے معاملے میں ان کے ملک کو یورپی یونین کی مدد کی ضرورت نہیں  ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز ٹیلی ویژن  چینل سے  انٹرویو میں   بتایا ہے کہ "وہ میرے دوست ہیں ،  یعنی امینول  ماخرون ، انگیلا مرکل اور دیگر یورپی سربراہان کے ساتھ میرے  اچھے تعلقات قائم ہیں۔ مجھے یہ شخصیات کافی پسند ہیں۔  میں نے ان سے کہا ہے کہ ' آپ لوگ  پیسے بنانے  کے عمل کو جاری رکھیں اور بالکل  زخمت نہ  فرمائیں ، ایران  کے معاملے میں  ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔'

یاد رہے کہ  ٹرمپ نے کہا تھا کہ " امریکہ  فی الوقت  ایران  کے ساتھ طے  جوہری معاہدے سے  علیحدگی اختیار نہیں کرے گا،  یہ ایک   بُرا  معاہد ہ ہے  جو کہ  ایران کو اپنے جوہری اسلحہ  پروگرام کو جاری رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔    میں نے  کانگرس کو 'اس میں موجود خامیوں کو دور کرنے' کی ہدایت کی ہے ، اگر اس سےکوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آیا تو   میں اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دوں گا۔ "

انٹرویو میں ٹرمپ نے   شمالی کوریا کے حوالے سے  پیش رفت  کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم  اس معاملے میں ہر طرح کی پیش رفت کے خلاف  تیار   ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ" ہماری تیاری ایسی  ہے کہ آپ   کو یقین  تک نہیں  آئے گا۔ وقت آنے پر  آپ  اس تیاری کا مشاہدہ کریں گے، جس سے آپ  ششدر ہو کر رہ جائیں گے۔ کیا اس پر عمل درآمد ٹھیک    ہوگا؟ جی ہاں۔ کیا   یہ چیز ممکن ہے؟ کون جانے۔ "

 



متعللقہ خبریں