روہینگیا مسلمانوں کی نسلی صفائی کے لئے اسلحہ اسرائیل فراہم کر رہا ہے

اسرائیل کے میانمار کے ہاتھوں فروخت کردہ اسلحے کو میانمار انتظامیہ رخائن کے مسلمانوں  کی نسلی صفائی کے جرائم میں استعمال کر رہی ہے

832595
روہینگیا مسلمانوں کی نسلی صفائی کے لئے اسلحہ اسرائیل فراہم کر رہا ہے

اسرائیل کے میانمار کے ہاتھوں فروخت کردہ اسلحے کو میانمار انتظامیہ رخائن کے مسلمانوں  کی نسلی صفائی کے جرائم میں استعمال کر رہی ہے۔

اسرائیلی روزنامے ہیرٹز کی خبر کے مطابق روہینگیا مسلمانوں  کے خلاف غیر انسانی جرائم میں ملوث میانمار بحریہ  نے اسرائیل سے خریدے ہوئے جنگی بحری جہازں کی تصاویر کو سوشل میڈیا سے شئیر کیا ہے۔

خبر کے مطابق میانمار انتظامیہ  کے خرید کردہ جنگی بحری جہازوں پر نمائش کیا گیا اسلحہ بھی اسرائیلی فوج کے لئے اسلحہ تیار کرنے والی رافائیل کمپنی کا تیار کردہ اسلحہ ہے۔

امریکہ اور یورپی یونین کے میانمار  پر اسلحے کی پابندی لگانے کے باوجود اسرائیل کے اسلحے کی فروخت کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ اسلحہ اسرائیل اور میانمار کے درمیان طے پانے والے اسلحے کے سمجھوتے کا ایک حصہ ہے۔



متعللقہ خبریں