ہمارے اتحادیوں نے کامیابی کے ساتھ راقہ کو واپس لے لیا ہے: ٹرمپ

ہم اپنے اتحادیوں  کے ہمراہ سفارتی مرحلے کے ساتھ تعاون کر کے بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنائیں گے اور  سیاسی مرحلے کا آغاز کریں گے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

831783
ہمارے اتحادیوں نے کامیابی کے ساتھ راقہ کو واپس لے لیا ہے: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جمہوری شامی فورسز اور شام میں داعش کے خلاف جنگ کرنے والے ہمارے اتحادیوں نے کامیابی کے ساتھ راقہ کو واپس لے لیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ راقہ داعش سے صاف ہو گیا ہے اور جمہوری شامی فورسز اور شام میں داعش کے خلاف مصروف جنگ ہمارے اتحادیوں نے کامیابی کے ساتھ راقہ کو دہشت گرد گروپ کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔ مشترکہ کوشش سے ہماری فورسز نے پورے شہر کو داعش سے پاک کر دیا ہے"۔

راقہ کی واپسی کو داعش کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ "آنے والے دنوں میں ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گےا ور شام میں تناو کو کم کرنے کے لئے مقامی فورسز کے ساتھ تعاون کریں گے اور پائیدار امن  کے قیام کے لئے شرائط کو وسعت دیتے ہوئے دہشتگرد فورسز کو پیچھے ہٹا کو مشترکہ تحفظ کو نقصان پہچانے کا سدباب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کے خاتمے کے لئے ہم اپنے اتحادیوں  کے ہمراہ سفارتی مرحلے کے ساتھ تعاون کر کے بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنائیں گے اور  سیاسی مرحلے کا آغاز کریں گے"۔

صدر ٹرمپ نے  اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام کے ساتھ داعش کو ختم کرنے کا وعدہ کرنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ  عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد میرا پہلا کام اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کرنا تھا۔



متعللقہ خبریں