شام میں داعش کے خلاف آپریشن جلد ختم ہو جائے گا:روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ  سرگی لیوروف   نے  کہا ہے کہ  شام میں داعش کے خلاف آپریشن جلد ہی مکمل ہو جائے گا

830717
شام میں داعش کے خلاف آپریشن جلد ختم ہو جائے گا:روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ  سرگی لیوروف   نے  کہا ہے کہ  شام میں داعش کے خلاف آپریشن جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

 لیوروف نے  اس بات کا اظہار اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے    شام اسٹیفن ڈی مستورا  سے ماسکو میں ملاقات کے دوران   کیا ۔

  روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ  شام  میں داعش کے خلاف آپریشن اس وقت آخری مراحل میں ہے  اور   داعش اور  النصرہ کے خلاف  سفر بستہ تمام فریقین    کی کوششوں سے دہشتگردوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیوروف کا یہ بھی کہنا تھا کہ   شامی بحران کے سیاسی حل  کےلیے روس کا تعاون جاری رہے گا۔


ٹیگز: #روس , #شام , #داعش

متعللقہ خبریں