شمالی کوریا کے مطابق دنیا کسی بھی وقت ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے

انہوں نے کہا کہ سن 1970 سے اب تک متحدہ امریکہ نے پہلی بار  شمالی کوریا کو برا راست ایٹمی جنگ تھوپنے کی دہمکی دی ہے

828680
شمالی کوریا کے مطابق دنیا  کسی بھی وقت ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نائب سفیر کم اِن ینگ  نے کہا ہے کہ کوریا جزیرہ نما  میں   صورتِ حال کسی بھی وقت عالمی جنگ  کی شکل اختیار کرسکتی  ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ سن 1970 سے اب تک متحدہ امریکہ نے پہلی بار  شمالی کوریا کو برا راست ایٹمی جنگ تھوپنے کی دہمکی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شمالی کوریا ’’جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے اور پوری دنیا سے جوہری ہتھیار ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے‘‘، مگر وہ امریکی دھمکیوں کے باعث جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط نہیں کر سکتا۔

انہوں نے ہر سال متحدہ امریکہ اور جونبی کوریا کی جانب سے کی جانے والی فوجی مشقوں کی جانب بھی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ   متحدہ امریکہ شمالی کوریا کے رہنما  کو  بھی خفیہ پلان کے ذریعے ختم کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے اپنے دفاع کے لیے ایٹم  بم اور ہائدروجن بم تیار کرلیا ہے اور بین البراعظمی  میزائیل  پھینکنے کی بھی صلاحیتوں کا مالک ہے۔

شمالی کوریا کے اس سفارت کار نے متنبہ کیا کہ اگر امریکا نے شمالی کوریا پر حملہ کیا تو وہ شمالی کوریا کے غیض و غضب سے بچ نہیں پائے گا۔



متعللقہ خبریں