تیونسی وزیرصحت میراتھن دوڑ میں اپنی زندگی ہار گئے،اسپتال میں دم توڑدیا

تیونس کے وزیرصحت سرطان کے بارے میں آگاہی کے لیے ایک میراتھن دوڑ میں شرکت کے بعد خود اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

823686
تیونسی وزیرصحت میراتھن دوڑ میں اپنی زندگی ہار گئے،اسپتال میں دم توڑدیا

تیونس کے وزیرصحت سرطان کے بارے میں آگاہی کے لیے ایک میراتھن دوڑ میں شرکت کے بعد خود اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

خبر  کےمطابق، تیونسی وزیرصحت سلیم شاکر نے دو روز قبل نابل شہر میں سرطان کے بارے میں آگہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ہونے والی میراتھن دوڑ میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی تھی۔

 اُنہیں تیونس کے ایک فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کچھ دیرکے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

سلیم شاکر کا شمار فرانسیسی استعمار کے خلاف جدو جہد کرنے والے تیونسی خاندان سے تھا۔

 ان کے ایک بزرگ حادی شاکر تیونس کے سابق وزیر داخلہ  رہ چکے ہیں۔

تیونس کے سابق صدر زین العابدین بن علی کے خلاف شروع ہونے والی عوامی تحریک  میں بھی وہ  پیش پیش رہے۔

بن علی کے ملک سے فرار کے بعد تیونس  میں قائم ہونے والی حکومتوں میں سلیم شاکر کو متعدد بار وزیر بنایا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں