پورتو ریکو میں سمندری طوفان سے 90 ارب ڈالر کا نقصان

ہلاتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 34 تک جا پہنچی ہے

820058
پورتو ریکو میں سمندری طوفان سے 90 ارب ڈالر کا نقصان

پورتو ریکو میں ماریہ طوفان   سے ہلاک شدگان کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

پورتو  ریکو کے  گورنر رکارڈو  روزیلو نے  صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے  علاقے کا دورہ کرنے کے بعد پریس کانفرس  میں   بتایا  ہے کہ اس سے قبل  16  ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 34  تک جا پہنچی ہے۔

روزیلو کا کہنا ہے کہ اڑھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار  سے آنے والے  طوفان نے  پورو ریکو کو 90 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے   کل متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تھا اور    سن 2005 میں نیو اورلینز  میں آنے والے  قطرینہ طوفان سے   1 ہزار 833 ہلاکتیں ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے   پورتو ریکو بلدیہ کے   حفاظتی اقدامات   کو سراہا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں